بگ باس اوٹی ٹی2میں کرن جوہر کی جگہ سلمان خان نےسنبھال لی

May 13, 2023 | 05:54 AM

ایک نیوز:او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ’بگ باس‘ میں دبنگ خان کرن جوہر کی جگہ میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کےمطابق رواں برس کے اوائل میں بالی وڈسٹار سلمان خان نے بگ باس سیزن 16 کی بھی میزبانی کی تھی۔
2021 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے بگ باس سیزن 1 میں کرن جوہر میزبان تھے۔
بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 اس ماہ کے آخر میں نشر ہوگا اور تین ماہ تک جاری رہے گا۔جس کی میزبانی سلمان خان کرینگے۔
خیال رہے کہ سلمان خان 2010 سے بگ باس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں