عرفی جاویدعجیب لباس پہن کرچائے پینے میں ناکام 

عرفی جاویدعجیب لباس پہن کرچائے پینے میں ناکام 
کیپشن: Arfi Javed failed to drink tea wearing strange clothes

ایک نیوز:بھارتی ماڈل واداکارہ  عرفی جاویدعجیب لباس پہن کرچائے پینے میں ناکام  ہوگئی،سوشل میڈیاپروائرل ویڈیو نےقہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکارہ عرفی جاوید اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
ماڈل و اداکارہ نے ایسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں ایک دھاتی جنگلہ بھی لباس میں جڑا ہے۔اوروہ چائے کا کپ تھامے اسے پینے کی کوشش کرتی ہیں لیکن دھاتی جنگلے کی وجہ سے ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔
عرفی گردن کو ایک مخصوص زاویے پر گھما کے چائے نوش کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن ناکام رہتی اور کہتی ہیں کہ میری گردن میں درد ہوگیا۔