ایک نیوز:سابق وزیرخز انہ مفتاح اسماعیل نےکہاہےکہ عمران خان کو برطانیہ سے ملے 190 ملین پاؤنڈ کا جواب دینا چاہیے، مجھے 50 روز قید تنہائی اور 3 ماہ اڈیالہ جیل میں رکھا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لندن میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےلیگی رہنمامفتاح اسماعیل کاکہناتھاکہ اسحاق ڈار کو میرے مشوروں کی ضرورت نہیں، مسائل کے حل کیلئے بنیادی اصلاحات اور تنظیم نو کی ضرورت ہے۔
سابق وزیرخزانہ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اب تک 6 ارب ڈالر جمع کرنے کی شرط بھی پوری نہیں کرسکا، اب شاید آئی ایم ایف بجٹ دیکھ کر فیصلہ کرے۔
لیگی رہنماکاکہناتھاکہ عمران خان کو برطانیہ سے ملے 190 ملین پاؤنڈ کا جواب دینا چاہیے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد کے رویے پر پی ٹی آئی کی حمایت متاثر ہوسکتی ہے۔ مجھے 50 روز قید تنہائی اور 3 ماہ اڈیالہ جیل میں رکھا گیا۔