لاہور:اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےزیرحراست3شوٹرزہلاک

لاہور:اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےزیرحراست3شوٹرزہلاک
کیپشن: Lahore: 3 shooters in custody were killed by the firing of their colleagues

ایک نیوز:لاہورمیں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےزیرحراست3شوٹرزہلاک ہوگئے،ملزمان کی فائرنگ سےانسپکٹرماجدبشراورشکیل بٹ معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں تھانہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس پرملزمان کے ساتھیوں نے زیرحراست3 شوٹرزکوچھڑانےکیلئےحملہ کردیا۔
پولیس کاکہناہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے لالہ شہبازگینگ کےتینوں شوٹرزموقع پر مارے گئے،ملزمان کی فائرنگ سےانسپکٹرماجدبشراورشکیل بٹ معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔
پولیس کامزیدکہناہےکہ ملزمان ریکارڈیافتہ تھےجن کوسی آئی اےپولیس نےگزشتہ شام کوگرفتارکیاتھا۔