ایک نیوز:کرک میں رقم لین دین کےتنازعےپرفائرنگ سےایک ہی خاندان کے4افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ کےنتیجے میں پی ٹی آئی ویلیج کونسل مکوڑی کے صدر محبوب خان اور انکے والد سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں سوگ کا سماں ہے،جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کاکہناہےکہ فائرنگ واقعہ کی وجہ رقم لین دین کاتنازعہ بتایاجارہاہے،واقعہ کےبعدتھانہ بانڈہ داؤد شاہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،جاں بحق ہونے والوں میں محبوب خان ،حاجی شفیق، شاہد اور شیر نواز شامل ہے۔
کرک:رقم لین دین کےتنازعےپرفائرنگ،4افرادجاں بحق
May 13, 2023 | 02:46 AM