ایک نیوز:گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکہاہےکہ دودن سےپاکستان کی دنیابھرمیں جگ ہنسائی کی جارہی ہے، عمران خان کی فلم تین روزسےچل رہی ہے،کیس چل رہاہے،نیب نےپکڑلیاتوکونسی بڑی بات ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ گزشتہ 2دنوں کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرائیں، عمران خان مسلسل عوام کوسرکاری اداروں کیخلاف اکسارہے ہیں ۔کراچی میں برسوں بعدملنے والی بسیں تک جلادی گئیں۔
کامران ٹیسوری کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کارکنان نےسرکاری املاک کونقصان پہنچایا،سرکاری املاک کی توڑپھوڑکے باوجودسیکیورٹی اداروں نےصبروتحمل کامظاہرہ کیا،دودن سےپاکستان کی دنیابھرمیں جگ ہنسائی کی جارہی ہے،بھارت میں فنکارعمران خان کیلئےسامنےآگئے۔
گورنرسندھ کاکہناتھاکہ افواج پاکستان کوخراج تحسین اور سلام پیش کرتاہوں ، عمران خان نے اپنے حواریوں سے افواج پاکستان کیخلاف نعرے لگوائے۔
کامران ٹیسوری کاکہناتھاکہ کیادیگر ملزموں کوبھی عمران خان جیسی رعائتیں دی جائیں گی،سوچی سمجھی سازش کے تحت بدامنی اور خون خرابے کی کوشش کی گئی۔
کامران ٹیسوری کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی قیادت اناپرستی سےجان چھڑاکرپرامن سیاست کرے، عمران خان نے اپنی پارٹی کےدوسرےگرفتاررہنماؤں کیلئےبات تک نہیں کی، عمران خان کی فلم تین روزسےچل رہی ہے،کیس چل رہاہے،نیب نےپکڑلیاتوکونسی بڑی بات ہے۔