کینسر میں مبتلا ماں سے ہمدردی،بیٹے نے بھی بال کاٹ لئے

May 13, 2023 | 00:09 AM

ایک نیوز :کینسر میں مبتلا ماں سے ہمدردی کیلئے بیٹے نے بھی اپنے بال کاٹ لیے۔

کینسر جیسی بیماری سے لڑنا آسان نہیں، یہ ایک دردناک عمل ہے، اس بیماری میں مبتلا افراد کو دوسروں کی طرف سے مسلسل مدد اور ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے، اکثر کینسر کے مریض کا دوران علاج سر منڈوادیا جاتا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے  جس میں ایک خاتون کرسی پر بیٹھی ہیں اور سیلون میں حجام کا کام کرنے والے اپنے بیٹے سے سر منڈوا رہی ہیں۔

نوجوان نے ماں کے بال کاٹنے کے بعد خود ہی شیونگ مشین کے ذریعے اپنے تمام بال بھی کاٹ لیے جبکہ دکان پر موجود عملے نے بھی خاتون سے  ہمدری کرتے ہوئے اپنے سر منڈوالیے۔

نوجوانوں کے اس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ  دوسرے سے ہمدری  کے لیے یہ کتنا حیرت انگیز رویہ ہے، دنیا میں  اس طرح کے لوگوں کو تلاش کرنا مشکل ہے، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ دنیا مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ، دنیا میں اب بھی اچھے لوگ موجود ہیں۔

مزیدخبریں