ویب ڈیسک:آئی فون صارفین کو واٹس اپ سروس میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واٹس ایپ تصاویر فوٹو ایپ میں دو بار خودبخود محفوظ کر رہا ہے۔
صارفین کو یہ مسئلہ چند دن قبل در پیش آیا ہے جس کو حل کرنے کی غرض سے مدد کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا اور کسٹمر سپورٹ چینل کا سہارا لیا۔
ایپل کی ایک کمیونیٹی سپورٹ ڈسکشن پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کے آئی فون پر واٹس ایپ کی تصاویر کو فوٹو ایپ میں خودبخود محفوظ کرنے کی سیٹنگ آن ہے۔ یہ سیٹنگ مناسب کام کر رہی تھی لیکن دو روز قبل فوٹو ایپ نے تصاویر کو دو دو بار محفوظ کرنا شروع کر دیا۔
ایپل نے اپنے صارفن کو مسئلے کے حل کے لیے واٹس ایپ کے کسٹمر سپورٹ کی راہ دکھائی۔ البتہ، میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کی جانب سے معاملے پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ اور صارفین کو اس مسئلے کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آئی فون صارفین کو واٹس ایپ سروس میں مشکلات
Mar 14, 2024 | 00:09 AM