شاہ رخ خان کا اپنے بچوں کو پیغام

 شاہ رخ خان کا اپنے بچوں کو پیغام
کیپشن:  شاہ رخ خان کا اپنے بچوں کو پیغام

ویب ڈیسک:بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے پیغام میں بچوں کوکہا کہ جب تک تمہارا باپ زندہ ہے انٹرٹینمنٹ زندہ ہے۔ 
کنگ خان نے بہترین اداکار کے ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر ایوارڈ دینے پرپرستاروں سمیت سب سے تشکر کا اظہار کیا۔ 
شاہ رخ خان نے جب اپنے بچوں اور اہلیہ کے لیے مذکورہ بالا خصوصی پیغام کا اعلان کیا تو تقریب میں موجود سامعین ہنس پڑے۔ 
شاہ رخ خان نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ وہ گزشتہ عشرے کے دوران اپنی چند فلموں کی ناکامی کے بعد اپ سیٹ تھے، جس کے بعد میں نے فلموں پر کام روک دیا اور گھر جاکر بیٹھ گیا۔ 
پھر گھر میں پیزا اور روٹی بنانے کے ساتھ بچوں کے درمیان وقت گزارا۔ اس دوران کورونا وائرس کا دور آیا۔ تاہم بعد میں انہوں نے وقت کو فلم جوان بنانے اور سخت محنت کے لیے تقسیم کیا۔