جاپان کا راکٹ لانچ ہونے کے بعد تباہ،ویڈیو وائرل

Mar 13, 2024 | 23:03 PM

ویب ڈیسک: جاپانی کمپنی کا تیار کردہ راکٹ لانچ ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی تباہ ہوگیا۔ویڈیو وائرل ہو گئی۔


 جاپانی کمپنی مدار میں سیٹلائٹ رکھنے والی پہلی جاپانی کمپنی بننے کی کوشش کررہی تھی، لیکن بدقسمتی سے راکٹ لانچ ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی تباہ ہو گیا۔
اسپیس ون نے 18 میٹر، 23 ٹن کا کیروس راکٹ، جس میں سرکاری انٹیلی جنس سیٹلائٹ کا ماڈل تھا، آج صبح 11 بجے جاپان کے واکایاما علاقے راکٹ لانچ کیا تھا۔
لانچ ہونے کے بعد 5 سیکنڈ بعد ہی راکٹ اچانک تباہ ہوگیا، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکٹ تباہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے میں ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے اور راکٹ کے ٹکڑوں میں آگ بھڑک اٹھی، شعلوں کو ہوا میں اڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اسپیس ون نے ایک بیان میں کہا کہ ’کیروس راکٹ کی لانچنگ کا یہ پہلا تجربہ تھا، راکٹ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی کووشش کررہے ہیں۔‘

مزیدخبریں