ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیر کی ملاقات،دورہ چین کی دعوت بھی قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مبارکباد پر چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔پاک چین مضبوط تعلقات کہ فروغ میں چینی قیادت کے کردار کو سراہا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے انتھک محنت کرے گی۔ پاکستان سی پیک کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کو جلد آپریشنل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کا قیام ہماری گزشتہ حکومت میں عمل میں لایا گیا۔ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں کئی منافع بخش مواقع ملیں گے ۔
چینی سفیر نےپاک چین تعلقات میں بہتری کے لیے چینی قیادت کے عزم کی یقین دہانی کرائی ۔