وزیرداخلہ کا وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا دفتر بند کرنے کا اعلان

Mar 13, 2024 | 20:42 PM

ایک نیوز :وزیر داخلہ نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا دفتر بند کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے نارکوٹکس کنٹرول کا دفتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے وزارت داخلہ کے دفتر سے ہی چلائیں گے تاہم قومی وسائل کو بچایا جاسکے ۔

اس سے قبل ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے ایک دفتر کافی ہے، دو وزارتوں میں دفاتر وسائل کا ضیاع ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت انسداد منشیات میں میرے دفتر کے عملے کو کسی اور محکمے میں تعینات کیا جائے۔ محسن نقوی نے وزارت انسداد منشیات میں وزیر کا دفتر بند کرنے کی بھی ہدایت کی۔
 اس کے علاوہ وفاقی وزیر انسداد منشیات محسن نقوی نے بھی اجلاس کی صدارت کی، اس دوران انہیں وزارت کے امور کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے منشیات پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تمام وسائل بروئے کار لا کر منشیات کی لعنت سے نجات دلائیں گے۔ منشیات فروشوں سے کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مزیدخبریں