سندھ کابینہ نے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی
کیپشن: سندھ کابینہ نے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی

ایک نیوز:سندھ کابینہ نے 22.068بلین روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت  4413584 خاندانوں  کو 5000 روپے فی فیملی کو دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ۔کابینہ نے 9لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کردیا۔گندم کی فی من قیمت4ہزار روپے ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا محکمہ خوراک  کو گندم کی خریداری کے لیے فوری  اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔