ایک نیوز:آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں طوفانی بارش اور برف باری ،ندی نالے بپھرگئے،لینڈسلائیڈنگ سے روڈ متعددمقامات سے بند ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری سے لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے۔ لوات سے شاردہ کیل کی طرف مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشئرز کی وجہ سے روڈ بند ہے۔
ڈپٹی کمشنرنیلم کاکہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے مزید2دن کیلئے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں کو وادی نیلم کاسفرکرے سے روک دیا۔
نیلم لوئرویلی میں بارش،برف باری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی،وادی سرگن،وادی گریس،لوات،بالاکرن بائی پاس کی مختلف رابطے سڑکیں بند ہیں۔