ایک نیوز :امیر بالاج ٹیپو قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، مقدمے میں نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے پروسس مکمل کر لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشورنے بتایا کہ امیربالاج قتل میں نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے اگلے ہفتے ٹیم بیرون ملک جائے گی ، طیفی بٹ اگر دوبئی سے امریکا بھی چلا گیا تو اسے پاکستان لائیں گے ۔ طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے پروسس مکمل کر کے ریڈ وارنٹ کے لیے کاغذات انٹر پول کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ڈی آئی جی عمران کشور نے مزید بتا یا کہ تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔