وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا ایکشن :ذخیرہ اندوزوں کو آخری مہلت

Mar 13, 2024 | 15:22 PM

ایک نیوز :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف باقاعدہ طور پر ایکشن شروع کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق  حکومت پنجاب نے 3 دن کے اندر تمام سٹاکسٹس، تاجر دکاندار اور گودام مالکان کو اپنے سٹاک شدہ مال کی تفصیل ڈی سی آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی ،حکومت نے آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام گودام اور سٹاک ہولڈز کے پاس صرف تین دن کا وقت ہے۔3 دن کے بعد باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں