ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان پیکج کے تحت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں جس کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سٹورز کے اوقات بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کو افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاونس دیا جائے گا ، رمضان ریلیف پیکج کے تحت افطاری الاونس چاند رات تک جاری رہے گا، یوٹیلیٹی سٹورز نے عملدرآمد کیلئے زونل اور جنرل مینجرز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔