6جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا فیصلہ 

Mar 13, 2024 | 12:38 PM

ایک نیوز:فضائی آلودگی کا سبب فیکٹریاں اب حکومتی ریڈار پر آ گئیں۔ پنجاب حکومت نے 6جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق سینئروزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں بہتر ایئرکوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
 مریم اورنگزیب کاکہنا تھاکہ انسداد سموگ کیلئے گراس روٹ لیول پر عملی طورپرسنجیدہ ہیں۔پنجاب میں ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں مانیٹرنگ کیلئے 3ماہ کی ٹائم لائن مقرر کردی۔6جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کر دیئے جائیں گے۔

سینئروزیرکامزیدکہنا تھاکہ کوالٹی آف لائن پرہر فرد کاحق ہے۔فضائی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
اجلاس میں بھارت کے ساتھ کراس باڈرون ٹوون معاہدہ کرنے پراتفاق ہوا۔ انسداد سموگ سے متعلق آگاہی مہم کیلئے نئی ایپ متعارف کروائی جائے گی۔

مزیدخبریں