پاک نیوزی لینڈ ٹی20سیریزکا شیڈول جاری

Mar 13, 2024 | 12:05 PM

ایک نیوز:پاک نیوزی لینڈ ٹی20سیریزکا شیڈول جاری کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق نیوزی لینڈ ٹیم چودہ اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی،پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اٹھارہ سے ستائیس اپریل تک ہوگی،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرےگا،جبکہ لاہور دومیچوں کی میزبانی کرےگا۔

ذرائع کےمطابق پہلا میچ اٹھارہ اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،دوسرا بیس اورتیسرا میچ اکیس اپریل کو راولپنڈی میں شیڈول ہے،لاہورقذافی سٹیڈیم میں میچز پچیس اور ستائیس اپریل کو کھیلنے کی تجویز نیوزی لینڈ کو بجھوا دی گئی۔
واضح رہےکہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:00pm  بجےکھیلے جائینگے۔

مزیدخبریں