پنجاب حکومت نے4جیلوں میں ملاقاتوں پرپابندی لگادی

پنجاب حکومت نے4جیلوں میں ملاقاتوں پرپابندی لگادی
کیپشن: Punjab government banned meetings in 4 jails

ایک نیوز:پنجاب حکومت نے4جیلوں میں ملاقاتوں پرعارضی پابندی لگادی۔
ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل کے بعد پنجاب حکومت نے مزید تین جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔    
ذرائع کےمطابق اڈیالہ ،میانوالی،اٹک اورڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں قیدیوں سےملاقاتوں پرعارضی پابندی عائدکردی گئی۔چاروں جیلوں کا سیکیورٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

ذرائع کےمطابق جیلوں میں آنے جانے والے عملے اور سرکاری اہل کاروں کی تلاشی اورجیلوں کے ارد گرد مزید آہنی تاریں لگانے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔پولیس اور رینجرز کے دستوں کی ایکسرسائز شروع کردی گئی ہے۔