رمضان آتےہی مہنگائی کانیاطوفان،برائلرسمیت سبزیوں کی قیمت میں بڑااضافہ

Mar 13, 2024 | 10:56 AM

ایک نیوز:رمضان آتےہی مہنگائی کانیاطوفان آگیا، برائلرسمیت سبزیوں کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا،روز بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سرکاری ریٹ لسٹ میں 6سبزیوں کےدام برھادئیےگئے، سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت ہونےلگیں۔

پیازکی قیمت میں 23 روپےاضافےسےدرجہ اول کا خشک پیاز  300روپےتک فروخت ہونےلگا،جبکہ ٹماٹرکاسرکاری ریٹ148روپےکلومقررہےتاہم درجہ اول ٹماٹرکی قیمت180روپےفی کلوہوگئی،لہسن کی سرکاری قیمت605روپےفی کلومقرر ہےمگر780روپےفی کلوتک فروخت ہونےلگا،ادرک کی سرکاری قیمت 515 روپے مقرر کی گئی لیکن 650روپےکلوتک فروخت ہونےلگا۔آلو کی سرکاری قیمت 55 روپے کلو مقرر ہونےکےباوجوددرجہ اول آلو90روپےفی کلو تک فروخت ہونےلگا۔
برائلر گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہی نہیں بہت دور ہوگیا۔رمضان المبارک کی آمدکےساتھ ہی برائلرکی قیمت 600روپےسےبھی تجاوزکرگئی ہے۔
شہریوں کاکہناہےکہ مٹن اور بیف کے بعد چکن بھی پہنچ سے دور ہونے سے بہت پریشان ہے۔رمضان المبارک میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں کمی کےبجائےمزیداضافہ ہوگیاہے۔

مزیدخبریں