ٹانک ، مردم شماری ٹیم پر فائرنگ اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک

ٹانک ، مردم شماری ٹیم پر فائرنگ اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک
کیپشن: ٹانک ، مردم شماری ٹیم پر فائرنگ اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک

ایک نیوز :ٹانک کے علاقے رغزئی میں مردم شماری سکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا،فورسز کی جوابی کارروائی ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں گھیر لیا گیا ،فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد عبدالرشید عرف رشیدی ہلاک ہوگیا ۔ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں  اور عام شہریوں کے قتل میں مطلوب تھا