صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کی معطلی ،ایپکا یونین کا ہڑتال کا اعلان

Mar 13, 2023 | 21:30 PM

ایک نیوز :حافظ آبادمیں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان  کی طرف سے  صوبائی صدر ایپکا پنجاب محمد قیصر جاوید اور صوبائی جنرل سیکریٹری سید نادر شاہ کو بلا جواز معطل کرنے پر  کل   پنجاب بھرمیں مکمل طور پر ہڑتال اور تالا  بندی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے بغیر کسی محکمانہ شکایت کے  صوبائی صدر ایپکا پنجاب محمد قیصر جاوید اور صوبائی جنرل سیکریٹری سید نادر شاہ کو بلا جواز معطل کر دیا جس کی  ایپکا یونین محکمہ صحت پنجاب کے صوبائی صدر محمد قیصر جاوید نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور  کل مورخہ 14 مارچ 2023 بروز منگل کو  پنجاب بھر کے  آفس میں مکمل طور پر ہڑتال اور مکمل تالا  بندی کی کال دے دی ۔بیان کے مطابق  آرڈرز کی منسوخی تک ہڑتال جاری رہے گی صدر ایپکا پنجاب محکمہ ہیلتھ محمد قیصر جاوید کا کہنا تھا کہ اگر تین دن کے اندر غیر قانونی آڈر کو منسوخ نہ کیا گیا تو ایپکا محکمہ صحت پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری کا گھیراوکیا جائے گا جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں