عمران خان کااتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

Mar 13, 2023 | 20:36 PM

ایک نیوز : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کے روز مینارِ پاکستان پر جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ریلی داتا دربار پہنچتے ہی عمران خان نے گاڑی کے اندر سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا کیس تھا سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا،اسی طرح فارن فنڈنگ کیس  میں بھی جب ن لیگ کی فنڈنگ کا سامنے آئی تو سب پتا لگ جائے گامیں اگلے اتوار 2 بجے منار پاکستان جلسہ کروں گا،لاہوریو ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے،ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔

خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مجھ پربےحد تنقید کی گئی اور کیس بنایاگیا، ہر طرح سے میری کردار کشی کی گئی۔ان کا کہناتھاکہ سب کوپتاہےمیری جان کوخطرہ ہے، ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، ان چوروں کےاحتساب اورحقیقی آزادی کیلیےقوم کونکلناہوگا۔ریلی سے خطاب کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان واپس زمان پارک روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں