صوبائی وزیر خزانہ کے بھائی قتل کے الزام میں گرفتار

Mar 13, 2023 | 19:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس نے ایم پی اے ظہور بلیدی کے بھائی صغیربلیدی کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ظہور بلیدی بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ہیں۔بلوچستان پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتاری کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ صغیربلیدی تربت پولیس کو قتل سمیت 2 مقدمات میں مطلوب ہیں۔

پولیس نے صغیربلیدی کو ایئرپورٹ روڈ سے گرفتارکیا اور تفتیش کیلئے تربت منتقل کردیا ہے۔

مزیدخبریں