سخت ترین گرمیاں :محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی 

Mar 13, 2023 | 18:10 PM

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے موسم گرما کے دوران ملک میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ معمول سے کم بارشوں کی وجہ سے اس مہینے مارچ سے مئی تک گرمی کی شدت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔پی ایم ڈی نےوارننگ جاری کی ہے کہ فروری میں بارش میں 77 فیصد کمی کی وجہ سے گزشتہ ماہ کے اوسط دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، نہ صرف مارچ بلکہ اپریل اور مئی میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس سے قبل مارچ کے دوران اوسط درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں گزشتہ سال معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔ تاہم اس سال درجہ حرارت اور بھی زیادہ ہونے کی توقع ہے، پی ایم ڈی نے آنے والے مہینوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

مزیدخبریں