ایک نیوز: ٹانک اور لکی مروت میں مردم شماری کی ٹیم پر حملوں میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں مردم شماری ٹیم پر دو مختلف حملے ہوئے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔حکام کا کہناہے کہ پہلا واقعہ ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں پیش آیا، جہاں مردم شماری کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق دوسرا واقعہ لکی مروت کے علاقے پیروالہ میں پیش آیاجہاں مردم شماری کی ٹیم پر 2 نقاب پوشوں نے فائرنگ کی، اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔