قائمہ کمیٹی کا انٹرنیٹ کی غیر معیاری سروس پر تحفظات کا اظہار

Mar 13, 2023 | 17:06 PM

ایک نیوز :قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معیار کے مطابق نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہارکر دیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس چیئرمین میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ عبداالاکبر چترالی اور عالیہ کامران کی جانب سے موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ مسائل پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ چترال سے واپس آنے والی ٹیم نے اس بات کی تائید کی ہے کہ موبائل کمپنیوں کی سروس مقررہ معیار کے مطابق نہیں ۔
 اجلاس میں ناز بلوچ نے کہا کہ بڑے شہروں میں بھی موبائل فون سروس کے مسائل ہیں، موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں کہا جارہا ہے کہ ان علاقوں کی نشاہدہی کی جائے۔ 

مزیدخبریں