پولیس نے راجہ بشارت کو ہراساں کرنے سےروک دیا

Mar 13, 2023 | 16:46 PM

ایک نیوز :اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے راجہ بشارت کی درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس نےکہا کہ ایسا کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے کہ ایف آئی آر سے متعلق پیشگی معلومات دی  جائیں، اعظم سواتی کیس میں بھی اسی طرح کا معاملہ زیر بحث آیا ، بھارت میں بھی ایسا کوئی قانون موجود نہیں لیکن وہ کچھ اصلاحات کررہے ہیں، بھارت میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جاتی ہے، پولیس کو نوٹس جاری کررہے ہیں، پھر یہ دیکھ لیتے ہیں ،کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں