بھارتی فلم نے آسکر ایورڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی

Mar 13, 2023 | 16:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی دستاویزی فلم ’ دی ایلیفینٹ وسپررز (The Elephant Whisperers) نے آسکر ایوارڈ جیت کرتاریخ رقم کردی۔

رپورٹ کے مطابق دی ایلیفنٹ وسپررز نے 95ویں اکیڈمی ایوارڈزمیں بہترین مختصردستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت کراسٹرینجر ایٹ دی گیٹ (Stranger at the Gate)اور ہاؤ ڈو یومیژر؟ (?How do you Measure a Year) جیسی فلموں کو  بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم بومین اور بیلی نامی جوڑے کی کہانی بیان کرتی ہے جو ایک یتیم ہاتھی کے بچے کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ فلم جانور اور اس کی دیکھ بھال کرنے والوں کے درمیان انمول رشتہ بیان کرتی ہے۔

ایوارڈ جیتنے والے ہدایتکار کارتیکی گونجالوس نے اپنی تقریر میں کہا کہ، ’میں آج یہاں ہمارے اورہماری قدرتی دنیا کے درمیان مقدس رشتے کے بارے میں بات کرنے کے لئے کھڑی ہوں۔ مقامی برادریوں کے احترام اور دیگرجانداروں کے ساتھ ہمدردی کے لئے جن کے ساتھ ہم جگہ بانٹتے ہیں اوربقائے باہمی کے لئے۔‘

پروڈیوسرگنیت مونگا نے انسٹاگرام پر جیت کی خبرشیئر کرتے ہوئے کہا: ”آج کی رات تاریخی ہے کیونکہ یہ کسی بھارتی پروڈکشن کے لئے پہلا آسکر ہے۔

دی ایلیفینٹ وسپررز اس کیٹگری میں آسکر جیتنے والی پہلی ہندوستانی فلم ہے۔ ماضی میں بہترین دستاویزی فلم شارٹ کیٹیگری میں نامزد ہونے والی دو دیگر فلمیں دی ہاؤس دیٹ آنندا بلٹ 1969 (The House That Ananda Built ) اور این انکاؤنٹرود فیسز1979 (An Encounter With Faces ) شامل ہے لیکن دنوں ٹرافی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔آسکرجیتنے پرمسروربھارتیوں نے ٹوئٹر پراس دستاویزی فلم کو خوب سراہا۔

مزیدخبریں