پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا بھی بول پڑا

Mar 13, 2023 | 16:42 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: پاکستانی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح انسانی حقوق کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ پاکستان کو ان الزامات کو ڈیل کرنا ہوگا ۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان سنگین اہمیت کے حامل معاشی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکلنے کا کوئی راستہ ملے ۔

امریکی سفیر   کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر تمام شعبوں میں حل نکالنے کے لیے کام کررہے ہیں۔  آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے ۔ہم نے حال ہی واشنگٹن میں اعلی۱ سطحی تجارت و سرمایہ جاری کے مذاکرات ختم کئے۔اس ہفتے ہمارے سینر سطح کے توانائی ، سیلیورٹی ، موسمیاتی تبدیلی کے مزاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ مذاکرات جینوا مذاکرات کا فالو آپ ہیں۔

 امریکی سفیر     نے کہا  پاکستان کیساتھ اب بھی شراکت دار ہیں ۔ ہم سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی معاونت کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔

مزیدخبریں