ایک نیوز: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر شاہد کمال کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نےمرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب کا کہناہے کہ مرحوم نے تدریس، تحقیق اور بطور وائس چانسلر یونیورسٹی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔ گورنر پنجاب نےمرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔
واضح رہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال موٹر وے پر حادثے میں چل بسے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کی وفات کے سوگ میں یونیورسٹی میں تدریسی و انتظامی سرگرمیاں تین روز تک معطل کر دی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال لاہور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ ساہیانوالہ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ چل بسے اور ڈرائیورکی حالت نازک ہے جسے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے ۔