رینالہ خورد : ہائی وے پر مسلح ڈاکوؤں کی کار سوار فیملی سے لوٹ مار

Mar 13, 2023 | 16:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: رینالہ خورد،نیشنل ہائی وے بائی پاس پر پٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی کو لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق رینالہ خورد میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار فیملی کو لوٹ لیا۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی جو اوکاڑہ کا رہائشی تھا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سےزخمی ہونے والے شخص لاہور سے فیملی کے ساتھ اوکاڑہ گھر جارہا تھا۔
 واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو  1122 نے موقع پر پہنچ کر زjخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔  تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا  ہے۔ 

مزیدخبریں