پھول نگر: ریسکیو اہلکاروں نے دیانتداری کی اعلی مثال قائم کردی

پھول نگر: ریسکیو اہلکاروں نے دیانتداری کی اعلی مثال قائم کردی

 ایک نیوز: پھول نگر میں ریسیکو1122 اہلکاروں نےدوران ایمرجنسی مریض سے ملنے والا ایک تولا سونا ورثا کے حوالے کرکے دیانتداری کی اعلی مثال قائم کردی ۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ روز ملتان روڈ نعمت چوک کے قریب موٹرسائیکل حادثے میں جانبحق ہونیوالی 70 سالہ حسین بی بی کے کانوں میں تقریبا 1 تولا سونے کی بالیاں تھیں جنکو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن راشد علی اور ڈرائیور افضال احمد ایکسڈنٹ میں جانحبق ہونیوالی  حسین بی بی کے کانوں سے اتار کر اپنی تحویل میں لے لی تھیں۔ 

بعدازاں الہ آباد کے نواحی گاؤں  بھلریاں سے انکے حقیقی بیٹے محمد مصطفی کو بلوا کر انکے حوالے کردی جس پر ورثاء نے ریسیکو1122 کی اس کاوش کو خوب سراہا اور اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسیکو1122 واحد ادارہ ہے جو  اپنی ڈیوٹی کیساتھ اپنی ایمانداری کی اعلی مثالیں قائم کر رہا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-13/news-1678704759-7913.mp4