بانی ایم کیوایم سے پارٹی قیادت کے بعد پراپرٹیز بھی ہاتھ سے نکل گئیں

MQM FOUNDER DEFEATED COURT CASE
کیپشن: MQM FOUNDER DEFEATED COURT CASE
سورس: google

 ایک نیوز : بانی ایم کیوایم تقریباً 1کروڑ پاؤنڈ کی پراپرٹیز کا کیس  لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے۔

 رپورٹ کے مطابق لندن میں 6پراپرٹیز میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ اورسابقہ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ بھی شامل ہے ۔ 

 یادرہے ایم کیو ایم کے دیرینہ کارکن اوررہنما امین الحق نےبانی متحدہ اور دیگر ٹرسٹیز کے خلاف مقدمہ ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ جس پر ہائی کورٹ آف جسٹس بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلزکے جج نےفیصلہ سنا دیا۔

 جج کلائیو جونز کا اپنے تحریری فیصلہ میں کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم پاکستان ہی حقیقی ایم کیو ایم ہے اس لئے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان  ٹرسٹ کی پراپرٹیز کے حقدار ہیں۔ جبکہ بانی متحدہ نے23اگست2016کی تقریرکےبعدایم کیوایم پاکستان سےمستعفی ہونےکا اعلان کیاتھا۔

 یادرہے  1 کروڑپاؤنڈ کی پراپرٹیز کا کنٹرول فی الحال بانی ایم کیوایم کے پاس ہے۔ رابطہ کمیٹی لندن میں بھی تبدیلیاں ہونگی۔ مگر جذباتی وابستگی بہت سوں کی  بانی متحدہ کیساتھ رہے گی ۔ پارٹی کا یہ داخلی  تنازعہ  اس وقت  شروع ہوا جب ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے بعد  کچھ پارٹی رہنماؤں کی جانب سےانکی بیوہ کو پارٹی کی ملکیت  ان گھروں میں سے1گھر دینے کا مطالبہ کیا گیا کہ یہ پارٹی شہداء کا حق ہے  جس کے بعد  ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ  اور ان کے بچے اب تک کؤنسل کے فلیٹ میں رھائش پذیر ہیں ۔