پھول نگر: مہنگائی ایک اور غریب کی جان لے گئی ، 4 بچوں کے باپ نے حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پھول نگر میں غربت مہنگائی اور بے روزگاری نے ریڑھی بان کی جان لے لی۔ پتوکی کے نواحی گاوں جمبر کے رہائشی 55 سالہ ابراہیم انصاری نے مالی حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی ابراہیم 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کا باپ تھا جو پہلے جمبر اڈہ کے قریب پان سگریٹ کی دکان چلاتا تھا لیکن مالکان کی جانب سے کرایہ بڑھانے کی غرض سے دوکان خالی کروا لی گئی۔
جس کے بعد ابراہیم انصاری اب ریڑھی پر آلو چنے بیچتے تھا مگر آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہونے کے باعث دن بدن ڈپریشن کا شکار ہوتا چلا جا رہا تھا جس نے گزشتہ روز جمبر دھوپ سڑی روڈ پر گیس فیکٹری کے قریب کھیتوں میں درخت سے رسا باندھ کر خود کشی کرلی ۔فیملی غم سے نڈھال نماز جنازہ آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں ادا کردیا گیا