ایک نیوز: خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے پھر لاہو رپہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ عمران خان کی عدالتی حکم پر گرفتاری ہوگی جب کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور عدالت نے 29 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن کارکنان کی مزاحمت کے باعث گرفتاری ممکن نہیں ہوسکی تھی۔