ایک نیوز: جہلم میں چچا نےزمین کے تنازعہ پر ساتھیوں کیساتھ مل کر بھائی اور بھتیجوں پر فائرنگ کردی۔
رپورٹ کے مطابق جہلم میں ملوٹ چوک کے قریب چچا نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر بھائی اور بھتیجوں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں باپ اور اسکے دو بیٹے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق ملزمان اور مقتولین میں زمین کے تنازعہ پر دشمنی چلی آرہی تھی۔
دوسری جانب قصور، راجہ جنگ میں پان لینے پر دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم شانی نے فائرنگ کرکے وقار، شہزاد اور وسیم کو زخمی کیا۔ تینوں زخمیوں میں وقار کو تشویش ناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقے ڈولہ مستقیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل کردیا۔ مقتول مووی میکر تھا شادی کے فنگشن پر مووی بنا کر واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ قتل ہوگیا۔ 26 سالہ نوجوان کی شناخت صداقت جٹ سراء ساکن کنندوال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔