مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کیلئے سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کیلئے سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ

ایک نیوز : گرمیوں میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعے کی روک تھام کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  چئیرمین سی ڈی اے مارگلہ پہاڑیوں کے لیے فائر فائٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فائر سیزن میں آگ بھجانے کے لئے 400 فائر فائٹرز اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ بھرتی کرے گا. فائر فائٹرز کی بھرتی کے لیے سی ڈی اے IWMB  کو فنڈز مہیا کرے گا.

اس سے قبل فائر فائٹرز سی ڈی اے بھرتی کرتا تھا.رواں سال اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ مارگلہ ہلز پر آگ لگنےکے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کرے گا۔سی ڈی اے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کومعاونت فراہم کرے گا۔