ایک نیوز: افغانستان کیخلاف یو اے ای میں کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابر اعظم سمیت 5 سینئر کھلاڑیوں کو آرام دےد یا گیا۔ ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔
قومی اسکواڈ
شاداب خان (کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ افغانستان سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے، اب ہمیں ذہن میں ورلڈ کپ رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، کپتانی کے معاملے پر کوئی سازش نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ٹاپ کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو ریسٹ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حارث رؤف سے بھی بات ہو گئی ہے، یہ لوگ اثاثہ ہیں، ان کو ریسٹ دیا جا رہا ہے، نئے لوگوں کو چانس دیا جا رہا ہے۔
ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ، اسامہ میر شامل ہیں۔