ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمت میں چوتھی دفعہ اضافہ

Mar 13, 2023 | 14:22 PM

  ایک نیوز :  ٹویوٹا کاروں کی قیمت میں پھر اندھا دھند اضافہ کردیا گیا،  فروخت میں کمی۔  شہریوں کا احتجاج حکومت سےنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے مقامی طور پر اسمبل شدہ اور درآمد شدہ دونوں کاروں کی قیمتوں میں چوتھی دفعہ  اضافہ کر دیا ۔ دوسری طرف ٹویوٹا گاڑیوں کی  فروری 2022 میں فروخت میں کافی کمی دیکھی گئی  ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گزشتہ ماہ صرف 1,803 کاریں فروخت کیں، جو جون 2020 کے بعد سب سے کم فروخت  ہے ، جب اس نے COVID-19 کی وجہ سے چیلنجز کی وجہ سے صرف 547 گاڑیاں فروخت کیں۔

 یادرہے انڈس موٹر کمپنی سمیت دیگر کارساز اداروں نے بھی قیمت میں اضافے کی وجہ  (CKD) کٹس کی عدم دستیابی  قرار دیا ہے۔ کار ساز اداروں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی درآمدی اشیا کی کلیئرنس کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (LCs) کی منظوری کو بھی مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافہ آنے والے ہفتوں میں فروخت میں کمی میں اضافہ کر سکتا ہے۔

ٹویوٹا یاریز جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار اضافے کے بعد 44 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ٹویوٹایاریز جی ایل آئی 1.3 کی قیمت دو لاکھ 1 ہزار اضافے کے بعد 47 لاکھ 89 ہزار  جبکہ ٹویوٹا یاریزاے ٹی آئی وی XMT 1.5 میں پانچ لاکھ 18 ہزار اضافے کے بعد 54 لاکھ 29 ہزار ہوگئی ہے۔ اسی طرح ٹویوٹا یاریزاے ٹی آئی وی XCVT 1.5 پانچ لاکھ 56 ہزار اضافے کے بعد 57 لاکھ 69 ہزار  ہوگئی ہے۔

ٹویوٹا کورولا آلٹس XMT1.6 پانچ لاکھ 93 ہزار کے اصافے کے بعد 61 لاکھ 69 ہزار کی جبکہ کورولا آلٹس-i-SE XCVT1.6سات لاکھ 13 ہزاراضافے کے بعد 74 لاکھ 29ہزار اسی طرح کورولا آلٹس1.8 XCVTچھ لاکھ 96 ہزار اضافے کے بعد 71 لاکھ 19 ہزار جبکہ کورولا آلٹس گرینڈی  XCVT-11.8 Biege  کی قیمت سات لاکھ 61 ہزار اضافے کے بعد 77 لاکھ 59 ہزار ہوگئی ۔ کورولا آلٹس گرینڈی  XCVT-11.8 Black سات لاکھ 60 ہزار اضافے کے بعد 77 لاکھ 59 ہزارہوگئی۔

 اسی طرح ٹویوٹا ڈبل کیبن Revo G MT کی قیمت 12 لاکھ 25 ہزار اضافے کے بعد 1 کروڑ 24 لاکھ 9 ہزار، جبکہ ٹویوٹا ڈبل کیبن Revo G ATبارہ لاکھ 91 ہزار اضافے کےبعد 1 کروڑ 30لاکھ 9 ہزار ہوگئی ۔ ٹویوٹا ڈبل کیبن2.8 Revo V AT کی قیمت 14 لاکھ 20 ہزار اضافے کے بعد 1 کروڑ 43 لاکھ 89 ہزار جبکہ ٹویوٹا ڈبل کیبنRocco  Revo V AT کی قیمت 15 لاکھ 40 ہزار اضافے کے بعد 1 کروڑ 51 لاکھ 79 ہزار ہوگئی ۔ ٹویوٹا فارچیونر 2.7 G پٹرول 15 لاکھ 79 ہزار اضافے کے بعد 1 کروڑ 58 لاکھ 9 ہزار جبکہ ٹویوٹا فارچیونر 2.7 Vپٹرول 18 لاکھ 2 ہزار اضافے کے بعد ایک کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار اسی طرح ٹویوٹا فارچیونر 2.8 4   Sigma ڈیزل کی قیمت 19 لاکھ 4 ہزار اضافے کے عبد ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار کی ہوگئی ہے۔ ٹویوٹا فارچیونر لیجنڈر ڈیزل کی قیمت 20 لاکھ 17 ہزار اضافے کے بعد 2 کروڑ ایک لاکھ 29 ہزار ہوگئی ۔

مزیدخبریں