ایک نیوز: جہلم کالا گجراں میں تین مسلح ڈکیتوں کی بڑی واردات کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی ڈکیتی کرکے فرار ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل لے اڑے۔ملزمان نے طلائی زیورات میں 6چوڑیاں،2کڑے،5انگھوٹیاں، لاکٹاور تین موبائل فونز سمیت موٹرسائکل بھی لے اڑے۔ملزمان کی پیدل آئے اور موٹرسائیکل پر گئے۔
واردات کے بعد ڈی پی او جہلم بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ تھانہ کالاگجراں پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔