مونس الہی کہا ں سے الیکشن لڑیں گی؟ فیصلہ ہو گیا

مونس الہی کہا ں سے الیکشن لڑیں گی؟ فیصلہ ہو گیا

ایک نیوز: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نےپی پی 32 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق مونس الہیٰ کا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرپی پی 32 جلالپور جٹاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر پی ٹی آئی پرویز الہی کی مشاورت کے بعد مونس الٰہی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ مونس الٰہی کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی کل جمع کروائی جائےگی۔

مونس الٰہی تاحال بیرون ملک مقیم ہیں اور جلد وطن واپس آکر الیکشن کمپین کا آغاز کریں گے۔