رمضان المبارک میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل

Mar 13, 2023 | 13:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز ( سدھیر چودھری):   پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کے لئے تیاری کر لی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پنجاب کے ایک کروڑ 58 لاکھ مستحق خاندانوں کو شناختی کارڈ دکھا کر 10 کلو آٹے کے  3 تھیلے مل سکیں گے۔پنجاب حکومت کی طرف سے دئیے جانے والے رمضان پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ کسی بھی نگران دور حکومت میں یہ سب سے بڑا اور تاریخی سبسڈائز پیکیج ہو گا۔

 محکمہ خوراک پنجاب نے رمضان پیکیج کے لئے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم مختص کر دی ہے جسے فلور ملوں کو 23 ہزار ٹن روزانہ کی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔ فلور ملیں روزانہ 21 سے 25 لاکھ 10 کلو گرام کے آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں سپلائی دیں گے جبکہ 10 ہزار آئوٹ لٹس کے ذریعے عوام کو فروخت کئے جائیں گے۔  6ہزاراوپن پوائنٹس، 2 ہزار یوٹیلیٹی اسٹوز پوائنٹس اور 2 ہزارٹرکنگ پوائنٹس شامل ہوں گے۔ ہر پوائنٹ پر روزانہ 250 تھیلے بھجوائے جائیں گے۔ ریٹیل پوائنٹس پر مخصوص ایپلی کیشن اور گیجٹ سے مسحتق افراد کے شناختی کارڈ کو چیک کیا جائے گا جو نادرا کے ڈیٹآ سے منسلک ہو گی۔ رمضان پیکیج کے تحت فلور ملوں کو گندم کے اجرا کا  آغاز 16 یا 17 مارچ سے  ساہیوال سے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں