ایک نیوز: عدالت نے محمد خان بھٹی کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے محمد خان بھٹی کو ضلع کچری میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی دوران ریمانڈ نشاندہی پر انکے گھر سے ایک کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے محمد خان بھٹی کے گھر جی او آر ون سے ایک کروڑ روپے قبضے میں لے لیے ہیں۔ محمد خان بھٹی کے گھر جی او آر ون میں مختلف درازوں اور الماریوں میں پیسے چھپائے ہوئے تھے ۔یہ رقم مختلف منصوبوں کے ٹھیکہ کی مد کمیشن وصول کی گئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق اس رقم میں افسران کے تبادلوں کے عوض وصول کی گئی رقم بھی شامل ہے۔محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور ریجن 03/22 مقدمہ درج ہے۔محمد خان بھٹی کے خلاف تقرروتبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔