منڈی بہاؤالدین: معمولی تلخ کلامی پر  ملزمان کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق

Mar 13, 2023 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: منڈی بہاؤالدین میں معمولی تلخ کلامی پر  ملزمان نےفائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔ 

رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں معمولی تلخ کلامی پر  ملزمان نے فائرنگ کرکے 10سالہ بچے سمیت 2افراد  کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ۔سکول محلہ میں گذشتہ روز محلہ داروں کے درمیان لڑائی بعد صلح ہو گئی تھی۔تلخ کلامی پر فائرنگ سے 10 سالہ بچے سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق  ہوگئے تھے جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔ 

منڈی بہاؤالدین پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے اور دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال بھجوادی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مناواں میں قتل کی لرزہ خیز واردات رونما ہوئی تھی۔ جہاں نوکر نے معمولی تلخ کلامی پر مالک کو قتل کردیا تھا۔  مبینہ طور پر نشے میں دھت ملزم نے تلخ کلامی پر مالک کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزم کی شناخت رانجھا کے نام سے ہوئی تھی جو نشے کی لت میں گرفتار تھا جبکہ مقتول کی شناخت 35 سالہ عابد کے نام سے ہوئی تھی جس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ملزم مالک کے پیسے لیکر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ 

مزیدخبریں