ایک نیوز: پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ پر تشدد کی تردید کردی۔
پنجاب کے نگران وزیر جاوید اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کا ذکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطرناک حادثے کی وجہ سے علی بلال کو زخم آئے جن کا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ذکر ہے۔
دوسری جانب لاہور پولیس بھی ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے چکی ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔