پی ٹی آئی رہنما کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

Mar 13, 2023 | 12:03 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  جام پور حلقہ این اے 193جام پور سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم این اے سردار محسن لغاری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق جام پور میں  پولیس بے بس ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں۔ مسلح ڈاکوں نے  ناکہ لگا کر ایم این اے سردار محسن لغاری کو لوٹ لیا ہے۔محسن لغاری سے ڈاکو نقدی پاسپورٹ اور دیگر ضروری کاغذات لوٹ کر لے گئے۔ایم این اے سردار محسن لغاری لاہور سے واپس اپنے گھر چوٹی واپس آ رہے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر  فیروز  آباد اسما بتول کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول فیملی کے ہمراہ ناشتہ کرنے آئی تھیں کہ واپسی پر ملزمان نے اسلحہ دکھا کر موبائل فون اور پیسے چھین لیے اور فرار ہوگئےتھے۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے ساتھ سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے۔

مزیدخبریں