ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کو ناکام بنانے کے لیے لاہور پولیس سرگرم ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے گڑھی شاہو پل بند کرکے شمالی لاہور کو لاہور کے دیگر علاقوں سے منقطع کر دیا ہے۔ گڑھی شاہو پل بند ہونے سے شمالی لاہور سے پی ٹی آئی کے آنے والے قافلوں کے راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔
لاہور پولیس نے زمان پارک سے لیکر اسٹیشن تک تمام راستوں کی رابطہ سڑکوں پر کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے۔پولیس کی جانب سے ریلی کے راستوں کی تمام دوکانوں کو بھی زبردستی بند کروا دیا گیا ہے۔راستے بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور کے دیگر علاقوں سے شمالی لاہور آنے والی عوام بھی سڑکوں پر پھنس گئی ہے
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی 2 بجے زمان پارک سے روانہ ہونی ہے اور پولیس نے 11 بجے ہی رستوں پر کنٹیز لگا دئیے گئے ہیں۔