شیخوپورہ : ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق، 1 خاندان کے 3 افراد زخمی

Mar 13, 2023 | 11:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شیخوپورہ مخلتف حادثات میں 2 افراد جاں بحق 4افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں میاں بیوی سمیت 1ہی خاندان کے 3 افراد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ سرگودھا روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل پیدل شخص سے ٹکرا گئی ہے حادثے کے نتیجے میں پیدل شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کا دوسراواقع حافظ آبادروڈ پر پیش آیا جہاں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم  ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق 2افراد شدید زخمی ہوئے ہیں زخمی ہونیوالے افراد 50سالہ طارق،45 سالہ جمیلہ ،20سالہ شہروز جبکہ 22سالہ بھولا شامل ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 70سالہ ستار اور 35سالہ ذولفقار کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل جبکہ نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق 2 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے

مزیدخبریں